حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے آج (پیر) صبح اس ملک کی افواج کی طرف سے امریکہ اور برطانیہ کے خلاف دو نئے آپریشن کا اعلان کیا۔
یحییٰ سریع نے سب سے پہلے اعلان کیا کہ اس ملک کی افواج نے "روبیمار" نامی برطانوی جہاز کو کئی مناسب بحری میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے، اس آپریشن کے بعد برطانوی جہاز کی نقل و حرکت مکمل طور پر روک دی گئی اور اسے بھاری نقصان پہنچایا گیا اور یہ جہاز اس وقت ڈوب رہا ہے۔
یحییٰ سریع نے مزید کہا کہ اس ملک کی افواج نے اس خصوصی آپریشن میں برطانوی جہاز کے عملے کی محفوظ روانگی کے لیے ضروری اقدامات پر غور کیا۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ملک کے فضائی دفاع نے یمن کی سرزمین سے دشمنوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک امریکی ایم کیو 9 ڈرون کو مار گرایا جو اسرائیلی حکومت کے لیے جاسوسی کر رہا تھا۔
یحیی سریع نے کہا کہ ملکی افواج کبھی بھی دشمنوں سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے سے دریغ نہیں کریں گی اور فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بحیرہ احمر اور مکران میں اس ملک کی افواج کی کارروائیاں جاری رہیں گی، یمنی مسلح افواج نے یہ کارروائی یمنی سرزمین پر امریکی اور برطانوی فوجیوں کے پے درپے حملوں کے بعد کی ہے، بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں یمنی حملوں کے بعد امریکہ اور برطانیہ نے اس ملک کی سرزمین پر درجنوں بار حملہ کیا۔